نیوز ڈیسک
کوئٹہ: کوئٹہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔
این سی سی آئی اے کے ایس ایچ او جبار مندوخیل کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ، پشین اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں اے ٹی ایم فراڈ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان پر کروڑوں روپے کے مالی فراڈ کا الزام ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جبار مندوخیل کے مطابق ملزم کی گرفتاری مقدمہ نمبر 163/2026 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
