انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

0

نیوز ڈیسک

اسلام اباد: انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان یہ میچ عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں کامیابی کے لیے میدان میں اتری ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی نظریں حریف کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھنے پر مرکوز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس بار بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کو شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ حاصل ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.