ایشین اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

0

نیوز ڈیسک

اسلام اباد: پاکستان نے ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23ویں ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قومی کھلاڑیوں نے فائنل میں جنوبی کوریا کو 0-2 سے شکست دے کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میں عاصم خان اور نور زمان نے اپنے اپنے میچز جیت کر پاکستان کی فتح یقینی بنائی اور قومی پرچم بلند کیا۔

چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد عاصم خان نے سما نیوز کی نمائندہ عالی جاہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین ٹائٹل جیتنا محض آغاز ہے اور ان کا مقصد پاکستان کے لیے مزید عالمی اعزازات حاصل کرنا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے فائنل سے قبل سیمی فائنل میں بھی اپنی برتری ثابت کی تھی، جہاں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو 1-3 سے شکست دی، جبکہ نور زمان نے بھی اپنے حریف کو اسی اسکور سے ہرا کر فائنل میں پاکستان کی جگہ پکی کی۔

قومی ٹیم کی اس کامیابی کو ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسکواش میں مضبوط واپسی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.