برطانوی خاتون نے 105.9 ڈیسی بل کی چیخ کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

0

نیوز ڈیسک

برطانیہ میں تقریباً چار دہائیوں سے عوامی اعلانات کے ذریعے لوگوں کو اہم معلومات فراہم کرنے والی خاتون برینڈا ولیسن نے دنیا کی بلند ترین آواز میں چیخنے والی خاتون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

برینڈا ولیسن نے 9 ستمبر کو ریکارڈ بنانے کی باضابطہ کوشش کے دوران 105.9 ڈیسی بل کی آواز میں ’’اوییز‘‘ کا نعرہ بلند کیا، جس کے نتیجے میں انہیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ برینڈا ولیسن کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران ان کی آواز اپنی ممکنہ بلند ترین سطح تک نہیں پہنچی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ بلند آواز میں چیخ سکتی تھیں۔

واضح رہے کہ برینڈا ولیسن نے 1987 میں پیٹربورو کی ٹاؤن کرائر (Town Crier) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وہ گزشتہ تقریباً 39 برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں اور عوامی مقامات پر بلند آواز میں اعلانات کرنے کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.