نیوز ڈیسک
اسلام آباد: یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر بروز پیر اسلام آباد پولیس کے بیشتر خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام سہولیات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو لائسنس سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے پولیس خدمت مرکز ایف سکس اور پولیس خدمت مرکز (کیسکیڈ)، ڈپلومیٹک انکلیو معمول کے مطابق دستیاب ہوں گے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات کے حصول کے لیے مذکورہ دونوں مراکز سے رجوع کریں تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ اطلاع چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
