ویب ڈیسک
بھارتی دولہا بارات لے کر پہنچا لیکن اسے کیا پتا تھا کہ شادی کے پھیروں سے قبل ریاضی کا امتحان دینا پڑے گا، دلہن نے عین پھیروں سے قبل شادی اس وقت منسوخ کردی جب دولہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، دولہا کے اہل خانہ نے دلہن کے گھر والوں سے شادی سے پہلے مصنوعی دعوے کیے کہ لڑکے کی تعلیمی قابلیت بہت اچھی ہے۔
جب دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن کو تعلیمی قابلیت پر شک ہوا، اور انہوں نے دولہا سے پہاڑا 2 سنانے کی درخواست کی۔
تاہم، دولہا نے دلہن کی فرمائش کو مکمل کرنے سے انکار کیا، جس پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا اور منڈپ سے چلی گئی۔
یہ واقعہ 2021 میں واقع ہوا تھا، لیکن حال ہی میں یوگی نے اس خبر کو دوبارہ شیئر کیا ہے، جس نے صارفین کو دلچسپ تبصرے کرنے کا موقع فراہم کیا۔