اپنی پاستا نائٹ کو مزیدار بنائیں: تندوری پاستا آزمائیں!

0

تندوری پاستا کا ذائقہ لیں جو آپ کے منہ میں پانی لا دے گا۔ آپ کے پاستا کے کھانے کو ایک نیا ذائقہ دینے کے لیے ایک آسان اور مزیدار نسخہ۔

پاستا کے اجزاء

پانی حسب ضرورت

نمک 1 چمچ

پین پاستا 2 کپ

تندوری پاستا کے اجزاء

مکھن 3 کھانے کے چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ 1/2 کپ

دودھ 3 کپ

ریڈ چلی فلیکس 1کھانے کا چمچ

تندوری مسالہ 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 چمچ/ حسب ذائقہ

چلی سوس 2 کھانے کے چمچ

کریم 1 کپ

پینے پاستا (ابلا ہوا) 2 کپ

نورپور موزاریلا پنیر 1 کپ

نورپور چیڈر پنیر 1 کپ

تازہ اجمودا (گارنشنگ کے لیے)

ترکیب

ایک پین میں پانی اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ پھر پین پاستا شامل کریں اور اسے 80 فیصد تک ابالیں۔ ٹھنڈے پانی سے چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب پہلے سے گرم پین میں مکھن اور تیل ڈال کر پگھلا لیں۔ لہسن اور پیاز ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔ پھر ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر 2-3 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں دودھ ڈال کر ابالیں۔ ریڈ چلی فلیکس، تندوری مسالہ، نمک اور چلی سوس ڈالیں۔ اسے اچھی طرح مکس کریں۔

اب کریم ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں پین پاستا ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔

نورپور موزریلا پنیر اور چیڈر پنیر شامل کریں اور پنیر گلنے تک پکائیں۔

تندوری پاستا تیار ہے اجمودا سے گارنش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.