غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف سی ڈی اے  کی کارروائی

اسلام آباد

0

 کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ اسلام آباد کے زون فور میں غیر قانونی ہائوسنگ

 سوسائٹیوں کے خلاف بھرپور آپریشن کررہا ہے. جسکے تحت غیر قانونی سوسائٹیوں کے انتظامی اور تشہیر کے لئے بنائے جانے والے دفاتر کو سربمہر کیا جارہا ہے. اس ضمن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم راول انکلیو کے انتظامی دفاتر کو سربمہر کیا جاچکا ہے.

واضح رہے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم راول انکلیو کے خلاف کارروائی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960، آئی سی ٹی زوننگ ریگولیشن 1992 اور آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹوں کی غیر قانونی خرید وفروخت کرنے پر کی گئی.

اس ضمن میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے بارہا مرتبہ بذریعہ اخبار اشتہارات عوام الناس کو خبردار کر چکی ہے کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکمیوں میں پلاٹ خریدنے سے اجتناب کریں اور سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس امر کی تسلی کرلیں کہ سوسائٹی کے سپانسر نے مطلوبہ شرائط پورا کرنے کے بعد CDA سے NOC حاصل کیا ہے. اس ضمن میں شہری ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تازہ ترین سٹیٹس اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کی تفصیل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ویب سائٹ www.cda.gov.pk سے بھی چیک کرسکتے ہیں.

علاوہ ازیں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف سی ڈی اے آرڈیننس ایم ایل آر 63، ایم ایل آر 82، انوائرمنٹل پروٹیکشن 2008 سمیت لینڈ سکیپ آرڈینس5 /4  کے تحت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.