ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ مئی میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 18 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ہوں گے۔:
فاسٹ بولر حارث رؤف، حسن علی اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور محمد رضوان فٹ ہو کر ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
نوجوان کھلاڑی عرفان خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ مئی میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پہلے آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ (22 مئی) کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔