راولپنڈی ڈویژن بھر میں پتیری روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر۔ کمشنر راولپنڈی کی پرائس مجسٹریٹس کو روٹی مقررہ قیمت پر فراہم کرانے کی ہدایت۔ زائد قیمت وصولی کی شکایات پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41 خلاف ورزیاں رپورٹ۔ 3 افراد گرفتار، ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا کمشنر آفس راولپنڈی میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر انجینئر عامر خٹک نے متعلقہ افسران سے خطاب میں کہا کہ ادویات، ٹیسٹ اور طبی سہولیات پر مبنی تفصیلات والے پینا فلیکس تمام ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز اسپتالوں میں آویزاں کروائے جائیں یہی نہیں بلکہ الٹرا ساؤنڈ و دیگر سہولیات کے اور فیس بھی درج کی جائے اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو غیر ضروری طور پر کہیں ریفر نہ کیا جائے اور نہ ہی زائد فیس لی جائے۔سرکاری دفاتر کے باہر بھی بڑے سائز کے پینا فلیکسز میں مطلوبہ درخواست کے ساتھ تمام ضروری ڈاکومنٹس کی تفصیل درج کی جائیں۔لوگ مکمل درخواستیں جمع کروائیں تاکہ ان پر فوری کاروائی ہو سکے۔