کراچی میں ’زیکاوائرس‘ کی موجودگی کاانکشاف

نیوزڈیسک

0
سال2021 میں کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معملہ حل ہوگیا-نجی یونیورسٹی کے محققین نے کراچی میں ’زیکاوائرس‘ کی موجودگی کاانکشاف کردیا۔
دی نیوز اخبار نے2021 میں کراچی میں پھیلنےوالی ڈینگی بیماری کاانکشاف کیا تھا۔
محققین کے مطابق سن 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے دودوکیس سامنے آئے تھے۔
زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی تھی۔
محققین کے مطابق زیکا وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔
2021 میں ڈینگی جیسی خطرناک جان لیوا بیماری سے کراچی میں سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اور ان سےملتی جلتی وبا پھیلی ہوئی ہے-کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ ہمیں چائیے کہ ان جا ن لیوا وبا سے بچنے کے لیے بتائی گئی احتیاتی تدابیر کو اپنانا چائیے-تاکہ ہم اس جان لیوا وبا میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں-
دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق  پاکستان میں کسی ادارے نے لوگوں کو زیکاوائرس کی موجودگی سےآگاہ نہیں کیا۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.