اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے 2024ء میں کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ کی توثیق کردی۔
اس ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری کے مرد و خواتین کے لیے شادی کی عمر 18 سال کر دی گئی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سیکریٹری مذہبی امور اور مسیحی برادری کے نمائندے تقریب میں شریک ہوئے۔
پہلے مسیحی برادری کے مردوں کی شادی کی عمر 16 سال اور خواتین کی عمر13 سال تھی۔