پی ٹی آئی کی احتجاجی درخواست:اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل تک جواب طلب کر لیا

نیوز ڈیسک

0

اسلام اباد: پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کے دوران پوچھا کہ پہلے بھی ایسی درخواست زیرِ سماعت تھی، اس کا کیا ہوا؟
اور آج کیا کرنا چاہتے ہیں؟
ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے جواب دیا کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے اور آج پریس کلب کے باہر پُرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، جو ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں چلے گا۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی لیکن کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جسٹس امتیاز نے کہا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالت کل تک نوٹس جاری کر سکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.