کیا روزے کے بدلے فدیہ دینا لازم ہے؟

0

ویب ڈیسک

  مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر کا کہنا ہے کہ روزے کے بدلے فدیہ دینا لازم ہے۔  ان کا مذید کہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے اگر روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہی اور آئندہ صحت یابی کی امید بھی نہیں ہے، تو ایسی صورت میں آپ کے لیے زندگی میں روزوں کا فدیہ دینا لازم  ہے۔

ایک روزے کا فدیہ ایک صدقۃ الفطر کے برابر یعنی دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت ہے، تاہم فدیہ ادا کرنے کے بعد اگر روزے رکھنے کی طاقت حاصل ہو جائے اور وقت بھی ملے تو ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہوگا اور جو فدیہ اداکیا ہے، وہ صدقہ شمار ہوگا۔ (شامی2/74، باب قضا ء الفوائت، ط، سعید)

Leave A Reply

Your email address will not be published.