لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا آغاز

نیوز ڈیسک

0

اسلام اباد:لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کیس کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی تھی۔ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہو چکی ہیں۔ تفصیلی کورٹ آف انکوائری کے دوران شکایات کی درستگی کی جانچ کی گئی تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.