اسلام آباد:امریکا نے ترکیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے کے لیے راضی کرے۔
ترکیہ میں امریکا کے سفیر، جیف فلیک، نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ سمیت دیگر اتحادی ممالک کو چاہیے کہ وہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں۔
امریکی سفیر کا مزید کہنا ہےکہ ترک رابطہ کار اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ حالات مزید بگڑنے نہ پائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکا اور ترکیہ کے تعلقات اب ایک بہتر مقام پر ہیں۔
یاد رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے سینئر اراکین کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔