ویب ڈیسک
نواں پارہ: اس پارے میں دو حصے ہیں
سورۂ اعراف کا بقیہ حصہ
سورۂ انفال کا ابتدائی حصہ
سورۂ اعراف کے بقیہ حصے میں چھ باتیں یہ ہیں
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی قصہ
عہد الست کا ذکر
بلعم بن باعوراء کا قصہ
تمام کفار چوپائے کی طرح ہیں
قیامت کا علم کسی کو نہیں
قرآن کی عظمت
سورۂ انفال کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں تین باتیں یہ ہیں
غزوہ بدر اور مال غنیمت کا حکم
مومنین کی پانچ صفات
چھ بار مومنین سے خطاب
مومنین کی پانچ صفات یہ ہیں
خشیت ، تلاوت ، توکل ، نماز ، سخاوت (آیت:۲و۳)
چھ بار مومنین سے خطاب
آیت: ۱۴ (اے ایمان والو! میدان جنگ میں کفار کے مقابلے سے پیٹھ نہ پھیرنا)
آیت: ۲۰ (اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو)
آیت: ۲۴ (اے ایمان والو! اللہ اور رسول جب کسی کام کے لیے بلائیں تو ان کا حکم قبول کرو)
آیت: ۲۷ (اے ایمان والو! نہ اللہ اور رسول سے خیانت کرو نہ اپنی امانتوں میں)
آیت: ۲۹ (اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرو گے تو وہ تمھیں ممتاز کردے گا اور تمھارے گناہ معاف کردے گا)
آیت: ۴۵ (اے ایمان والو! دشمن سے مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو یاد کرو