اسلام آباد:رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس میں خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
اس بڑھتی ہوئی مانگ کی وجوہات اور اس کے اثرات مختلف صنعتی اور اقتصادی پہلوؤں پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کی بنا پر گاڑیوں کے شعبے میں ایک نیا رجحان ابھر رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق، بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد، جیپوں اور پک اپ میں 60 فیصد، جبکہ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔
اس اضافے کی ایک بڑی وجہ شرح سود میں کمی ہے۔ مزید برآں، سود کی شرح میں مزید کمی اور نئے ماڈلز کی متعارف کرانے سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.12 فیصد زیادہ ہے، جب کہ اس پر خرچ ہونے والی رقم 120.028 ملین ڈالر تھی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5327