لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے جو ظالمانہ ظلم و زیادتی کا شکار ہیں۔
مریم نواز نے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتلِ عام پر فوری طور پر آواز اٹھائے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل فلسطینی عوام کے دکھ درد میں شریک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور یہ پالیسی قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف کی عکاسی کرتی ہے۔
مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات دے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5240