پی ٹی آئی کے خلاف درج نئے مقدمات کی تعداد کتنی؟

اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد 14 نئے مقدمات شامل ہیں۔

0

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ عدالت نے نورین نیازی کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے اس پر فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرنے سے متعلق نورین نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں، جب کہ خیبرپختونخوا، سندھ، اور بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔ یہ رپورٹ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔

مقدمات کی تعداد

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد مزید 14 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن، نورین نیازی، نے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5473

Leave A Reply

Your email address will not be published.