ملک بھر میں سردی کی شدت، پارہ منفی 13 ڈگری تک گر گیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید بڑھ گئی، سب سے زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی، جہاں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری تک گر گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دیگر سرد مقامات میں لیہہ، کشمیر کا درجۂ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، گلگت اور استور میں منفی آٹھ ڈگری، کوئٹہ میں منفی چھ، قلات میں منفی پانچ، ہنزہ میں منفی پانچ، دیر میں منفی چار، اور راولا کوٹ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سیدوشریف، چترال اور مالم جبہ میں درجۂ حرارت منفی دو جبکہ مری اور گڑھی دوپٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔پشاور، اٹک اور اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

بلوچستان میں سردی کی شدت

بلوچستان میں شدید سردی برقرار ہے، گوپس میں منفی نو، قلات، زیارت اور ہنزہ میں منفی پانچ ڈگری جبکہ دیر اور کالام میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع اور کوئٹہ کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

پنجاب کا درجہ حرارت

پنجاب میں فیصل آباد کا کم سے کم درجۂ حرارت چار ڈگری اور ملتان میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں موسم سرد اور خشک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت دس اشاریہ چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی کا درجۂ حرارت نو سے گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شمال مشرقی ہوائیں کراچی میں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب ستاون فیصد ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5681

Leave A Reply

Your email address will not be published.