آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، انتالیس افراد جاں بحق، اٹھائیس زخمی

0

اسلام آباد:قازقستان کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان کے طیارے کے آخری لمحات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

سوشل میڈیا پر آذربائیجان کے حادثہ زدہ طیارے کی آخری لمحات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو حادثے کے دوران زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے بنائی۔

مسافر کا ایمان افروز ردعمل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں موجود ایک مسافر، یہ جاننے کے باوجود کہ طیارہ پائلٹ کے کنٹرول میں نہیں رہا، اطمینان کے ساتھ بلند آواز میں ‘اللّٰہ اکبر’ کا ورد اور کلمہ شہادت کا ذکر کر رہا ہے۔

اس مسلمان مسافر کے ایمان اور موت کے بعد کی زندگی پر یقین نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان

قازقستان ایئر پورٹ کے قریب حادثے میں انتالیس افراد جاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہوئے۔ طیارے میں عملے سمیت ستاسٹھ افراد سوار تھے جن کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے تھا۔

حادثے کی ابتدائی تحقیقات

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ طیارے کو پرندہ ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی جانب رواں دواں تھا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5675

Leave A Reply

Your email address will not be published.