مسری میانی میں نوجوان لڑکی کا بے رحمانہ قتل، لاش ٹیوب ویل سے برآمد

نیوزڈیسک

0

مسری میانی:گوجرانوالہ میں تھانہ لادھیوالا وڑائچ کی حدود، مسری میانی میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق، لڑکی کو تیز دھار آلے سے وار کرنے کے بعد سر پر اینٹوں سے حملہ کر کے قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد، اس کی لاش کو ٹیوب ویل کی حوضی میں پھینک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5589

Leave A Reply

Your email address will not be published.