مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران حادثہ، 124 افراد جاں بحق

جنوبی کوریا کے موان ائیرپورٹ پر لینٹی کے دوران طیارے کے حادثے میں ایک سو چوبیس افراد جاں بحاق، دو عملے کے ارکان بچ گئے۔

0

جنوبی کوریا:جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سو چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں چھ رکنی عملے سمیت ایک سو اکیاسی افراد سوار تھے۔ عملے کے دو ارکان، ایک خاتون اور ایک مرد کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر حفاظتی باڑھ سے ٹکرا گیا تھا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5728

فائر ایجنسی کے مطابق کئی افراد طیارے سے باہر گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجوہات میں پرندہ ٹکرانے اور خراب موسم شامل ہیں، تاہم حتمی وجہ مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ایمرجنسی عملے نے فوری طور پر طیارے میں لگی آگ بجھادی۔ جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا یہ طیارہ بنکاک سے واپس جارہا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے المناک حادثے پر گہرا دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں کورین عوام اور جمہوریہ کوریا کی حکومت کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.