جنید اکبر کا پی ٹی آئی عہدیداروں سے جلسہ رپورٹ طلب: کون کتنے افراد لے کر آیا؟

نیوزڈیسک

0

پشاور:پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ لائے گئے افراد کی تعداد کے بارے میں رپورٹ جمع کرائیں۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے شاندار جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، اور پارٹی میں جزا و سزا کا نظام نافز کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین تین دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے افراد لے کر آیا تھا۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ اپنے متعلقہ ریجنل صدر کے پاس جمع کرائے، اس رپورٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔

جنید اکبر کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹس عمران خان کو پیش کی جائے گی اور پارٹی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6152

Leave A Reply

Your email address will not be published.