میانمار میں زلزلے کے جھٹکے: ہلاکتوں کی تعداد میں مزید کتنا اضافہ؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:میانمار میں جمعے کے روز مختف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، اور اس کا م مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ زلزلے کے بعد ضمنی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں کتنا اضافہ؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سات اشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار دو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد چوبیس سو تک جا پہنچی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کیا جا رہا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6596

سب سے زیادہ ہلاکتیں کس شہر میں؟

میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ چھ سو چورانوے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستانی سفارتخانوں کا امدادی کارروائیوں میں کردار

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے، جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔

دیگر ممالک بھی زلزلے سے متاثر

میانمار میں سات اشاریہ سات شدت کے زلزلے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ اس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.