چوبیسواں پارہ :اس پارے میں تین حصے ہیں۔
۱۔ سورہ الز مر (بقیہ حصہ)
۲۔ سورہ المومن (مکمل)
۳۔ سورہ حم السجدہ (ابتدائی حصہ)
۱۔ سورہ الز مر کے بقیہ حصے میں یہ چھے باتیں ہیں:
۔۔۔1۔ اللہ ہی نفع اور نقصان پہنچانے پر قادر ہے۔
۔۔۔2۔ اللہ ہی رزق کی کشادگی اور تنگی پر قادر ہے۔
۔۔۔3۔ نیند ، موت سے مشابہ۔
۔۔۔4۔ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔
۔۔۔5۔ روز محشر دو بار صور پھونکا جائے گا۔
۔۔۔6۔ ہر نفس کا حساب اور سزا و جزا ۔
۲۔ سورہ المومن میں یہ نو باتیں ہیں۔
۔۔۔1۔ فرشتے ، نیک بندوں کے لیے دعا کرتے ہیں۔
۔۔۔2۔ اللہ دلوں کے بھید جانتا ہے۔
۔۔۔3۔فرعون، ہامان اور قارون کی طرف حضرت موسٰی کو بھیجنا۔
۔۔۔4۔ قوم نوحٌ، عاد ، ثمود اور حضرت یوسفٌ کا ذکر۔
۔۔۔5۔ آخرت میں کافروں پر عذاب اور مومنوں کی مدد۔
۔۔۔6۔ دن کا بنانا اور رات آرام کے لیے بنائی۔
۔۔۔7۔ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔
۔۔۔8۔ مویشیوں میں نفع رکھا گیا۔
۔۔۔9۔ انسانی تخلیق اور موت کا ذکر۔
۳۔ سورہ حم السجدہ کے ابتدائی حصے میں یہ نو باتیں ہیں۔
۔۔۔1۔قرآن کی آیات واضع ہیں۔
۔۔۔2۔زکوة نہ دینے والوں پر تباہی ہے۔
۔۔۔3۔ آسمان اور ستاروں کی تخلیق۔
۔۔۔4۔ نبی کا بشر ہونا اور وحی آنا۔
۔۔۔5۔ عاد و ثمود پر عذاب کا ذکر۔
۔۔۔6۔ آخرت میں اعضاء گواہی دیں گے۔
۔۔۔7۔ نیکی سے بدی کو ختم کرنا۔
۔۔۔8- قرآن ایک زبردست کتاب ہے۔
۔۔۔9۔ تمام انبیاءٌ ایک ہی پیغام لائے