انتیسواں پارہ : اس پارے میں کل گیارہ سورتیں ہیں
1۔ سورۂ ملک میں بتایا گیا ہے کہ اللہ کی تخلیق بے عیب ہے اور آخرت میں ہر عمل کے مطابق صلہ ہے۔اسلام کی تعلیمات اور غفلت سے بیداری کا کہا گیا ہے۔
2۔ سورۂ قلم میں نبی پاک کی شان اور اللہ کی بزرگی کہ اللہ نہ چاہے تو کچھ نہیں ہو سکتا اور آخرت کا بیان ہے۔ مخالفین کو تنبیہہ اور نبی پاک کو استقامت کا کہا گیا۔
3۔ سورہ حاقہ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلی قومیں ایمان نہ لانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔ قیامت برپا ہونے کا منظر اور اعمال کے بدلے اور قرآن کی حقانیت کا ذکر کیا گیا ہے۔
4۔ سورہ معارج میں یومِ حساب، گناہگاروں کے پچھتانے اور عذاب کا اور پاکباز اور نیک لوگوں پر انعام کا ذکر ہے۔
5۔ سورہ نوح میں حضرت نوحٌ کا واقعہ مذکور ہے۔
6۔ سورہ جن میں جنات کا قرآن سن کر ایمان لانا اور آسمان پر پہرے کا ذکر ہے۔ شرک سے باز آنے اور راہِ راست پر رہنے کا حکم ہے۔
7۔ سورہ مزمل میں قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر اور جتنا آسانی سے پڑھا جا سکے پڑھنے کو کہا گیا۔ نبی پاک کو صبر کرنے اور معاملات اللہ کے سپرد کرنے کو کہا گیا۔
8۔ سورہ مدثر میں قیامت کی ہولناکیوں کا بیان ہے۔اور قرآن کی عمومی دعوت کا ذکر ہے جو اسے قبول کر لے وہ کامیاب ہوگا۔
9۔ سورہ القيٰمہ میں قیامت کے آنے اور اس میں بدلے کا ذکر ہے۔
10۔ سورہ دہر میں مسکین ، یتیم اوراسیر کو کھانا کھلانے کی فضیلت بیان ہوئی اور جنتیوں کے انعامات کا ذکر ہے۔نبی پاک کو صبر سے کام کرتے رہنے اور اللہ کی عبادت کرتے رہنے کا حکم ہے۔
11۔ سورہ مرسلٰت میں قیامت آنے اور اس میں اعمال کا بدلہ ملنے کا ذکر ہے۔