گرمیرں کی میٹھی سوغات “رس ملائی”

ویب ڈیسک

0

اجزاء۔

کارن فلور۔ 1چائے کاچمچ

دودھ۔ 2لیٹر

کاجو۔ 35گرام

بادام۔ 35گرام

پستہ۔ 35گرام

زعفران۔ 1چٹکی

کنڈنسڈ ملک۔ 1/2کپ

پانی۔ 4 کپ

چینی۔ 1 کپ

لیموں کارس۔ 3چائے کے چمچ

ترکیب

۔ایک پین میں دودھ (ایک لیٹر )لے کر اُبال لیں ۔

۔اب اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ کی پھُٹکڑیاں بنا لیں ۔

۔اب اس دودھ کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھا ن لیں اور ہلکا سا نچوڑ کر فالتو پانی نکال لیں ۔

۔اب نچوڑی ہوئی پوٹلی کو دوبارہ تیس منٹ تک لٹکا لیں تاکہ مزید پانی نکل جائے ۔

۔اب پھٹے ہوئے دودھ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں کارن فلور ڈال دیں اور ہلکا سا ملائم کر لیں اور اس کے پیڑے بنا لیں۔

۔پھر ایک پین میں پانی اور چینی لے کر اچھی طرح ہلا کر مکس کرلیں ۔

۔پھر چولھے کی آنچ کو تیز کر یں اور اس میں تیار کیے ہوئے پیڑے ڈال دیں ۔

۔اس کے بعد ڈھکن بند کر لیں اور اٹھارہ منٹ تک پکا کر نکال لیں ۔

۔اب تیار شدہ پیڑوں کو ایک برتن میں ڈال کر تیار شدہ شیرے میں ڈپ کریں اور ٹھنڈا کرلیں ۔

۔پھر ایک پین میں دودھ (تین کپ )لیں اوراس میں کنڈنسڈ ملک ،پستہ ،کاجو اور بادام ڈال کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکالیں اور گاڑھا ہونے پر اُتار لیں (دودھ ملائی تیار ہے )۔

۔اب ایک برتن میں پیڑے لیں اور اس پر تیار کی ہوئی دودھ ملائی ڈال دیں ۔

۔ مزیدار رس ملائی سرو کرنے کے لیے تیار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.