آنسو خوشی میں تبدیل، سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں نۓ بیٹے کی پیدائش

0

نیوز ڈیسک

آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین ، بلکور سنگھ اور چرن سنگھ ، کے ہاں نئے بیٹے کی پیدائش ہوگئی ہے ۔   بلکور سنگھ نے فیس بک پر اپنے ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔  

بلکور سنگھ کی عمر تقریباً 50 برس ہے اور انہوں نے فیس بک پر ایک تصویر شئیر کی ، جس میں سدھو موسے والا بھی موجود ہیں ۔ تصویر کپشن میں یہ لکھا ہے کہ” لیجنڈ کبھی نہیں مرتے” ۔   بلکور سنگھ نے اظہار کیا کہ” سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے” ۔

والدین نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ، اور انہوں نے شکریہ ادا کیا ۔   تاہم ، انہوں نے بتایا نہیں کہ ننھے مہمان کا کیا نام رکھا ہے ۔   یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب بلکور سنگھ نے اپنی اہلیہ کے حمل کے بارے میں تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی ۔

  شوبھدیپ سنگھ سدھو ، جو دنیا بھر میں سدھو موس والا کے نام سے مشہور ہیں ، 11 جون 1993 کو مانسا ، پنجاب ، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے اور ان کی پنجابی گلوکاری بہت مشہور تھی ۔   29 مئی 2022 میں ، انہیں مانسا ضلع میں حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا ، جب ان کی عمر 28 سال تھی ۔  

یہ واقعہ اس سال ہوا تھا جب انہوں نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجابی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن ہار گئے ۔   موسے والا کے والد بلکور سنگھ بیٹے کے انتقال پر جذباتی ہو گئے تھے اور سوال کیا کہ” میرے بیٹے کا کیا قصور تھا ؟ آج ، میں برباد ہو گیا ہوں” ۔   بھارت کی پنجاب پولیس کے مطابق ، قتل کے الزام میں 8 افراد حراست میں لے لیے گئے ہیں ، جنہیں جاسوسی کرنے ، لاجسٹک مدد فراہم کرنے اور گلوکار کے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق ، اس جرم میں ملوث 4 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.