تنقید سے نہیں گھبراتا، حارث رؤف نے ناقدین کو کیا پیغام دے دیا؟

0

نیوز ڈیسک

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی بولنگ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چھکے صرف انہیں نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرز کو پڑتے ہیں، اس لیے وہ تنقید سے گھبرانے کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی تنقید سے خوف زدہ نہیں ہوئے اور آئندہ بھی اس سے پریشان نہیں ہوں گے۔ 

ان کے مطابق تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ اپنے کھیل میں بہتری لانے کے لیے مسلسل محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ان شاء اللہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

قومی فاسٹ بولر نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ اپنے بولنگ اٹیک میں کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کا مشترکہ مقصد مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا اور پاکستان کو کامیابی دلانا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی موجودگی بولنگ اٹیک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

حارث رؤف نے سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 300 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ت

اہم، ان کے مطابق جدید دور کی کرکٹ میں ٹیموں کو اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا تاکہ وہ 350 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے بڑے اہداف کا دفاع بھی کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.