سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے

1

نیوز ڈیسک

راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر پاک فوج کی اعلیٰ قیادت اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ملکی دفاع کے لیے ان کی عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بیان میں لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ہمت کی دعا بھی کی گئی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

1 Comment
  1. […] جنرل عبدالوحید کاکڑ 23 مارچ 1937 کو بلوچستان کے شہر ژوب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1956 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1959 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کا عسکری کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.