حکومت کا 26 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، وزیر خزانہ

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں 26 سرکاری اداروں کی نجکاری شامل ہے، جبکہ پاسکو، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بند کیا گیا۔

اسلام آباد میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام جاری کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کابینہ کی سرکاری اداروں سے متعلق کمیٹی میں رائٹ سائزنگ کے معاملے پر کام کیا گیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی مرتب کردہ رپورٹ انتہائی مفید ثابت ہوئی۔ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل پر کام کر رہی ہے اور 26 اداروں کی نجکاری بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 78 سال کے دوران جو معاشی اور انتظامی اصلاحات نہیں ہو سکیں، انہیں ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنا ممکن نہیں، تاہم حکومت اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ معاشی ترقی کے ثمرات ملک کے ہر گھرانے تک پہنچنے چاہئیں تاکہ عام شہری بھی ترقی کے فوائد سے مستفید ہو سکیں.

وزیر خزانہ نے کہا کہ 78 سال کے دوران جو معاشی اور انتظامی اصلاحات نہیں ہو سکیں، انہیں ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنا ممکن نہیں، تاہم حکومت اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.