نیوز ڈیسک
اسلام اباد: شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق پیر 9 نومبر کو وفاقی و صوبائی سرکاری محکمے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یومِ اقبال کے موقع پر پیر 9 نومبر کو تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے بھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں 9 نومبر کو صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
9 نومبر کو پیر کی تعطیل کے باعث ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی کرنے والے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو مسلسل تین تعطیلات ملیں گی۔ اس طرح 7 سے 9 نومبر تک لانگ ویک اینڈ کے بعد سرکاری دفاتر، بینکوں اور کاروباری سرگرمیوں کا معمول 10 نومبر بروز منگل سے بحال ہوگا۔
