ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے قطر متحرک، تہران کو نئی تجاویز پیش

0

نیوز ڈیسک

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، جبکہ ثالث ممالک کی جانب سے تہران کو جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق نئی تجاویز پیش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، جن کا مقصد جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا اور جاری تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق قطری حکام نے حالیہ دنوں میں آرمینیا میں بھی ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں اور مذاکرات کیے ہیں۔

ان سفارتی رابطوں کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران امریکا تنازع کے ممکنہ حل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.