گرمیوں میں نظامِ ہاضمہ کی بہتری کے لیے چند آسان ٹپس

0

ویب ڈیسک

موسم گرمی میں جب جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی بنا پر صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، وہاں مرغن غذائیں بھی نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔

نظامِ ہاضمہ متاثر ہونے پر نیند کی کمی، تھکاوٹ اور غائب دماغی کا سبب بن سکتا ہے۔

اس لئے موسم گرمی میں کھانے پینے کا خیال رکھنا اہم ہوتا ہے، ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ہلکی پھلکی غذائیں کھائی جائیں، جن میں پھل اور سبزیاں شامل ہوتی ہیں، جو بالکل مناسب ہے۔

گرمیوں میں ایسی غذائیں منتخب کرنا چاہیے جو صحت کے ساتھ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو بھی متوازن رکھنے میں مدد فراہم کریں۔

درج ذیل ایسی ہی چند غذائی اجزاء ہیں جن کا انتخاب کرکے گرمی کی وجہ سے جسم میں ہونے والی پانی کی کمی سے بچا جاسکتا ہے۔

کھیرے

موسم گرم میں کھیرے بے حد فائدہ مند ہوتے ہیں جو جسم میں فوری طور پر ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اور جسم کے درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں۔ اسے سلاد یا پھر اس کے جوس میں لیموں اور ادرک ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

تربوز

گرمیوں کا خاص پھل تربوز بھی بے شمار فوائد سے بھرا ہوا ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور اس میں میگنیشیئم، پوٹاشیئم، فائبر اور وٹامن بی ہوتا ہے۔

خربوزہ یا گرما

خربوزہ یا گرما سخت گرمی کے موسم میں کھانے والے پھل ہیں جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔

دہی

دہی کا استعمال کر کے بھی گرم موسم میں پانی کی کمی اور دیگر مسائل سے بچا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود کیلشیئم کی بھرپور مقدار ہڈیوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتی ہے۔

دہی کو لسی یا پھر آم، اسٹرابیری اور دیگر پھلوں کے ساتھ کھا کر یا جوس بنا کر بھی اس کے فوائد دگنے کیے جا سکتے ہیں۔

ناریل

ناریل کا پانی بھی جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور یہ ہاضمے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

لیموں

تازہ لیموں پانی بھی تازگی اور وٹامن سی سے بھرپور اور صحت کے لیے مفید ہے۔ آپ اس کو میٹھا، نمکین، ایک چٹکی کالے نمک کے ساتھ پی سکتے ہیں۔ اگر چاہئے تو آپ اس میں پودینے کا جوس بھی شامل کرسکتے ہیں۔

اس کو تیز ٹھنڈا کر کے پیئں تاکہ گرمی کے توڑ کے ساتھ ساتھ جسم میں وٹامن سی کی مقدار بھی مناسب رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.