ویب ڈیسک
گوگل نے پاکستان میں 50 نئے ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا۔
اے پی پی کے مطابق، اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے اسمارٹ اسکولز میں 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز استعمال ہوں گے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے والے ڈیجیٹل ٹولز شامل ہوں گی۔
اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے ورک شاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے منصوبوں کی پیشکش کی۔
ملاقات کے دوران، گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس اسکول کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ، 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کے لیے ہنر کی تربیت دینے کا اعلان، اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مستقبل میں مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔