ویب ڈیسک
کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہ 278 روپے 25 پیسے پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج آغاز میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔ 100 انڈیکس 642 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 299 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔