نیوز ڈیسک
صادق آباد پولیس کی کارروائی میں، ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، جس سے مسروقہ رقم 7600 روپے اور ایک اسلحہ برآمد کیا۔ ملزم نوید نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے محمد شہزاد کو زخمی کر دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس، ایس پی راول فیصل سلیم۔