اسلام آباد:پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نعمان علی بٹ کا کہنا ہےکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق رہے گی۔
نعمان علی بٹ کا مزید کہنا ہے کہ چند عناصر نے ہڑتال کی کال دی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا، حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر بات چیت جاری ہے۔
نعمان علی بٹ کا یہ بھی کہنا ہےکہ حکومت نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے آج 5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Prev Post