نیوز ڈیسک
ایک ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ جے این ون سمیت 9 پازیٹو کیسز رپورٹ
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام پازیٹو کیسز کا تعلق پشاور سے ہے، متاثرہ افراد میں 5 خواتین شامل ہیں، متاثرہ افراد کے لیے قرنطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے ایڈوائزری کی حیثیت سے کہا ہے کہ ہسپتالوں کو انفلوئینزا جیسی بیماریوں کے ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلز بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاو 83 فیصد ہے،پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں-