آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ  کی تشکیل کی تیاری جاری

0

نیوز ڈیسک

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری وزارت خزانہ نے شروع کردی۔

نیوز ریپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کےکرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ترجیحاتی کمیٹی کے اجلاس اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت  30 مارچ تک جاری رہیں گے۔

کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائےگی۔

علاوہ ازیں، یہ کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لےگی۔ اس کے علاوہ، کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لےگی۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.