ویب ڈیسک
رمضان المبارک کے مہینے میں خواتین افطار کے وقت دسترخوان کی شان بڑھاتی ہیں اور پرانے روایتی کھانوں کو نیئے انداز میں ترتیب دیا جاتا ہے۔ اس لئے آج ہم اطالوی پیزا کو چائنیز انداز میں تیار کرنے اور افطار کے دسترخوان پر پیش کرنے کی ریسیپی پیش کر رہے ہیں۔
اجزاء
انڈے 3عدد، پنیر 50گرام، خمیر 1 چائے کا چمچ، میدہ 250گرام، قیمہ 100گرام، اجینو موتو نمک 1 چائے کا چمچ، گھی حسب ضرورت، پسی ہوئی سرخ مرچیں 1 چمچ، ہری مرچیں 3 عدد، ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت۔
ترکیب
پیاز چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں جبکہ قیمہ پہلے سے ابال کر رکھ لیں۔
اب ہری مرچوں سے بیج نکال کر انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس کے ساتھ ہی تھوڑے سے پانی میں خمیر ڈال کر رکھ چھوڑیں تاکہ وہ پھول جائے۔
ایک بڑی ڈش میں میدہ چھان کر نکال لیں، پھر اس میں تھوڑا سا اجینوموتو نمک اور گھی ملائیں کر مکس کرلیں، اب انڈے پھینٹ کر خمیر میں شامل کریں اور پھر اس آمیزے سے میدے کو اچھی طرح سے گوندیں اور ایک گھنٹہ کے لیے رکھ چھوڑ دیں۔
اسی دورن ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں پہلے سے اُبالا ہوا قیمہ ڈال کر تمام مسالا جات ڈال کر بھولیں اور پھر اسے چولہے سے اتار لیں۔
اب گوندھے ہوئے میدے کو بیل کر روٹی بنائیں، اوپر ٹماٹو کیچپ لگائیں پھر اس پر قیمے والا آمیزہ ڈالیں، اب اس پر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں اور پھر اوون میں تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔
اب اسے اوون سے نکال کر پلیٹ میں رکھیں، مزے دار چائنیز پیزا تیار ہے اسے کھانے کے لئے پیش کریں۔