اداکارہ کو شوہر کے ظلم برداشت کرنےکے باوجود طلاق کا سامنا کرنا پڑا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے نجی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تو انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کی خاطر اپنے غم کو چھپائے رکھا اور خاموش رہیں، لیکن پھر بھی انہیں طلاق دی گئی۔

اداکارہ نے اس دوران وضاحت کی کہ ان کی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور کافی عرصے بعد انہیں پتہ چلا کہ ان کے شوہر کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہیں۔

23 سال کی شادی کے بعد جب شوہر نے دوسری شادی کی تو ان پر یہ واضح ہوا کہ اب انہیں سب کچھ خود کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے بچوں، والدین، اور اہلِ خانہ کی خاطر اس مشکل وقت میں ہمت نہیں ہاری بلکہ صبر و تحمل کے ساتھ کام لیا، حالانکہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ خاموشی اور برداشت کے باوجود شوہر دوسری شادی کریں گے۔

عصمت زیدی نے بتایا کہ ان کے شوہر نے دوسری شادی کی خاطر انہیں زبردستی طلاق دی، اور طلاق کے بعد انہیں عوام کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن کا کہنا تھا کہ طلاق کا ان اور ان کے بچوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو طلاق کی حقیقت سے بے خبر رکھنے کی کوشش کی تاکہ ان پر برا اثر نہ پڑے۔

اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں 29 سال سے وابستگی برقرار رکھی ہے اور 1995ء میں اداکاری کا آغاز کیا۔

ان کا پہلا ڈرامہ “جانے انجانے” تھا، جس کے بعد انہوں نے “امیدِ سحر” میں بھی کام کیا اور شہرت حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.