عمران ہاشمی کے حافظِ قرآن نہ ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے حافظِ قرآن ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔
اس دوران ہندو میزبان نے اداکار سے اس بات کی تصدیق کی کہ آیا وہ واقعی حافظِ قرآن ہیں اور اس لفظ کا کیا مطلب ہے۔

اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، وہ حافظِ قرآن نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ حافظِ قرآن وہ شخص ہوتا ہے جو قرآن مجید کو بغیر دیکھے زبانی پڑھ سکے، اور یہ ان کے ساتھ حقیقت نہیں ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران ہاشمی فلم کے سیٹ پر قرآن کی آیات اور سورتیں پڑھتے تھے۔

اس دعوے کے بعد ان کے حافظِ قرآن ہونے کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.