راولپنڈی:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کارکنان کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے قافلے جلسے کے لیے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے۔
یہ قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہوگا، جہاں علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
دوسری جانب، راولپنڈی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ساڑھے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری ہدایات میں ہر ایس ایچ او کو میگا فون اور ہتھکڑیاں ہمراہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہر بلاکنگ پوائنٹ پر آنسو گیس چلانے والی 6 گنیں، 500 آنسو گیس شیل، دو 12 بور رائفلیں، 100 ربڑ کی گولیاں اور 6 ٹیئر گیس گرنیڈ فراہم کیے گئے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف فسادات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہوں گے، جبکہ کسی بھی جوان کے مسلح ہونے پر پابندی ہوگی۔
شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باعث ضلع راولپنڈی کے تمام 32 تھانوں میں صرف 2 یا 3 پولیس اہلکار رہ گئے ہیں، اور تھانوں کے داخلی گیٹس مقفل رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4347