احمد دانیال اور شاہنواز دہانی زمبابوے کے خلاف سیریز سے کیوں باہر ہوئے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کے فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کی غیر موجودگی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے، خاص طور پر جب ٹیم کو سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے ان کی خدمات کی ضرورت تھی۔

احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔

ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑی بولاوایو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

عباس آفریدی اور جہانداد خان دونوں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انجری کا شکار احمد دانیال اور شاہنواز دھانی آج شام پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

لاہور واپسی پر دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں وہ بحالی کے عمل سے گزریں گے اور کرکٹ میں محفوظ واپسی کے لیے ضروری پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

یاد رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعرات کو) کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس تین میچوں کی سیریز کا اس وقت اسکور 1-1 ہے۔ میزبان زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو نہ صرف 10 وکٹوں سے شکست دی بلکہ سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5323

Leave A Reply

Your email address will not be published.