اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو کم عمری میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
عینی زیدی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی، اور میں کسی کو بھی مشورہ نہیں دوں گی کہ اتنی جلدی شادی کرے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4999
اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ جلدی شادی کے فوائد اور نقصانات دونوں ہو سکتے ہیں، لیکن یہ انسان کی شخصیت کے لیے صحیح نہیں ہوتا۔
چھوٹی عمر میں انسان خود کو پوری طرح سمجھ نہیں پاتا اور اس کی وجہ سے زندگی میں بہت سے غلط فیصلے ہوتے ہیں جو بعد میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق، ان کی نظر میں شادی کی صحیح عمر 23 یا 24 سال ہے۔ اس سے پہلے انسان کو اپنی تعلیم مکمل کرنی چاہیے اور پوری طرح سمجھداری حاصل کرنی چاہیے، پھر شادی کرنا زیادہ بہتر ہے۔