مریم نفیس نے انسٹاگرام پر کون سی خوشخبری شیئر کی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد کی زندگی میں خوشی کا ایک نیا باب شروع ہونے والا ہے، کیونکہ یہ جوڑا بہت جلد والدین بننے والا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مریم نفیس نے مختلف تصاویر اور ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر امان احمد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ان تصاویر میں ننھے مہمان کے پیلے جوتے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ بھی دکھائی گئی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اداکارہ کی جانب سے اس خوش خبری کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی، اور ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5401

Leave A Reply

Your email address will not be published.