سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال پر کونسے جذباتی الفاظ استعمال کیے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری زندگی کی خوشی اور فخر، میری والدہ، اس دنیا کو چھوڑ کر دوسرے بہترین جہاں رخصت ہو گئیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ جنہیں بھی انہوں نے اپنی زندگی میں ملایا، وہ سب انہیں بہت محبت کرتے تھے اور ان کی یاد کبھی محو نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے بھرپور ہمت اور عزم کے ساتھ زندگی گزاریں۔ وہ ہمدردی، طاقت، اور مسلسل حوصلہ افزائی کی ایک عظیم مثال تھیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5370

Leave A Reply

Your email address will not be published.